منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مردان یونیورسٹی قتل،حقیقت سامنے آگئی،مشال خان کے موبائل اورسوشل میڈیا سے کیا برآمد ہوا؟پرویزخٹک تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ مشال خان کے موبائل اورسوشل میڈیاسے توہین آمیزموادبرآمدنہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کردئے ہیں۔جمعہ کوخیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے عبدالولی خان یونیورسٹی میں مبینہ طورپر توہین رسالت کے مرتکب قرار دینے

کے بعد قتل ہونے والے طالبعلم مشال کی جانب ایوان کی توجہ دلائی اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے اقدام بربریت ہے ، جس انداز میں مشال نامی طالب علم کو قتل کیا گیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کی گئی اس اقدام سے ہم دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ ملک میں عدالت یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نہیں ہے ، اس واقع کے بعد ملک میں عوام کی مال و جان خطرے میں پڑگئے ہیں اسلئے حکومت کو چاہیے کہ اس سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ، سرداد بابک نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سانحہ پر کسی قسم کا بیان نہیں آیا ہے ،صوبے میں مذہبی جنونیت یہاں تک پہنچ گئی کہ اگرمشال نے توہین رسالت کی ہے وہ یقیناًقابل معافی نہیں ہے لیکن ان کو سزا عدالت دے گی ، جنہوں نے مشال کو قتل کیا ہے اب و ہ سامنے آجائے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی مردان ڈویڑن نے قتل کے معاملے پر جو جواز پیش کیا ہے و ہ قابل قبول نہیں ہے ،ا س وقت ملک میں جو صورتحال جاری ہے و ہ انتہائی خطرناک ہے اور یہ صورتحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دے گی اس موقع پر نگہت اورکزئی کاکہنا تھا کہ مردان واقع کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھ اپولیس کی موجودگی میں مشال کی لاش کی بے حرمتی کی گئی ان پر پتھر او رلاٹیاں برسائی گئی ، یہ معاملہ پانچ دنوں سے جاری تھا اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس معاملے کو سنجید ہ نہیں لیا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…