دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا ‘آئی سی سی نے قانون کے مطابق بارہ دن کیلئے معطل کردیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق محمدشہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ سترہ
جنوری کو لیا گیا تھا۔ وہ نوٹس کے پانچ دن کے اندردوبارہ سیمپل کیلئے درخواست کر سکتے ہیں ۔ اگر انہوں نے کوئی جوا ب نہ دیا تو ان پرکرکٹ کے دروازے مکمل طورپربندہوجائیں گے۔