اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس فراہم کی جائے گی ، گیس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا تاہم صوبائیت کو فروغ دے کر وفاق کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہر گز نہ کی جائے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت جہاں سے سب سے زیادہ گیس نکلتی ہے اسی کو دی جانی ہوتی ہے
تاہم گھریلو صارفین کو کمرشل صارفین پر فوقیت دی جانی ہوتی ہے ۔ طے پایا تھا کہ پہلے تمام صوبوں میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی پھر بھٹوں اور گاڑیوں کو فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے گیس کی تقسیم کے معاملے پر وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے قانون ، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل آف پاکستان شامل ہیں ۔ کمیٹی میں اس معاملے کو حل کرنے کے لئے پالیسی بنائی جائے گی ۔ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ۔ گیس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائیت کا نعرہ لگا کر یہ کہا گیا کہ جس صوبے سے بجلی گزر رہی ہے وہ بجلی نہیں دے گا جس سے پانی گزر رہا ہے وہ پانی نہیں دے گا تو فیڈریشن کو نقصان پہنچے گا ۔ مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ نوری آباد پاور پلانٹ کو سندھ کو چار گیس پلانٹ سے گیس فراہم کی جائے گی ۔ پاور پلانٹ کی طرف سے ایک ارب روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانا تھا تاہم وہ جمع نہیں کروایا گیا ۔ پھر بھی نوری آباد پاور پلانٹ کا گیس فراہم کی جائے گی ۔مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ نوری آباد پاور پلانٹ کو سندھ کو چار گیس پلانٹ سے گیس فراہم کی جائے گی ۔ پاور پلانٹ کی طرف سے ایک ارب روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانا تھا تاہم وہ جمع نہیں کروایا گیا ۔ پھر بھی نوری آباد پاور پلانٹ کا گیس فراہم کی جائے گی ۔