جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

خواتین سےمتعلق نامناسب الفاظ ،آصفہ بھٹوکی طرف سے معافی مانگنے کے مطالبہ پرخورشید شاہ کاحیران کن ردعمل

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں خواتین کے متعلق نامناسب الفاظ پر خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ،جبکہ خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی غلط بات نہیں کی سب میڈیا کا کمال ہے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کے متعلق نازیبا الفاظ برداشت نہیں کیے جاسکتے خواتین

کے متعلق پارلیمنٹ میں باربار بیانات دیے جاتے ہیں اُمید ہے خورشیدشاہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر بہت جلد معذرت کرلیں گے  خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی یہ سب میڈیا کا کمال ہے ایوان میں ازارہ مذاق کی تھی اور آصفہ بھٹو کو میری بات سمجھ نہیں آئی ہوگی تبھی انہوں نے ایسا کہا ہے واضح رہے اپوزیشن لیڈر نے  دوران خطاب سپیکر سے کہا تھا کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہوجاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…