جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

’’معافی مانگو‘‘ بارباریہ جملے ناقابل برداشت ،آصفہ بھٹوخورشید شاہ پربرس پڑی

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین سے مذاق کرنے پراپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کومشورہ دیاہے کہ وہ اس معاملے پرمعافی مانگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرآصفہ بھٹونے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بار بار بیانات دیئے جاتے ہیں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں کئے

جاسکتے اوروہ امیدکرتی ہیں کہ خورشید شاہ میرے مشورے پرعمل کریں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں جب اپوزیشن لیڈرسیدخورشید جب سندھ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بول رہے تھے کہ ا س دوران ایوان میں خواتین کی آوازیں زیادہ بلند ہوئیں تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے خواتین ارکان سے کہا کہ وہ باتیں نہ کریں اور اگر باتیں کرنی ہی ہیں تو باہر جا کر کر لیں ۔اس صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ازراہ مذاق کہا کہ سپیکر صاحب! آپ خواتین کوباتیں کرنے سے منع نہ کیا کریں ورنہ وہ بیمار ہو جائیں گی،خورشید شاہ کے جملے پہ ایوان میںقہقہے بلند ہو گئے جبکہ کچھ خواتین ارکان نے بھی جملے کسے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ان کو بولنے سے منع کیا تو ہمارے لئے عذاب بنے گا۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ شاہ صاحب اپنے گھر کا تجربہ بتا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں ہلکے پھلکے انداز میں ہونے والی یہ گفتگو آصفہ بھٹو نے برامنایاہے اور انہوں نے اپنے ایک پیغام میں پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے جملوں کونامناسب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بارہوچکا ،ایسے جملے برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔آصفہ بھٹونے کہاکہ پارلیمنٹ معاشرے کے لئے ایک نمونہ ہے اور اگر خواتین کے خلاف پارلیمنٹ میں ایسے جملے ادا کیے جاتے رہے تواس کی عکاسی معاشرےمیں بھی ہوگی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…