جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈبلیو ایچ او نے 2010ءمیں سوائن فلو کی وبا ختم ہونے کا اعلان کیا تھا

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے 2010ءمیں سوائن فلو کی وبا ختم ہونے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے باوجود وقفے وقفے سے مختلف ملکوں میں سوائن فلو کے کیسز سامنے آتے رہے۔ سوائن فلو کیا ہے؟ سوائن فلو یا پگ انفلوئنزا، پھیلنے والی سانس کی بیماری ہے۔ جو نجس جانور کی آبادی والے ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے۔یہ پہلی مرتبہ 1918ءمیں ایک بیماری کے طور پر اس وقت سامنے آئی جب نجس جانور اور انسان ایک ساتھ بیمار ہونے لگے۔ سوائن فلو ایک شخص سے دوسرے شخص میں سانس، کھانسی یا چھینکوں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ سوائن فلو کی علامات عام انفلوئنزا انفیکشن جیسی ہی ہیں۔ ان میں بخار، کھانسی، نزلہ زکام،بھوک کی کمی، تھکن اور سر درد شامل ہیں۔ کچھ مریضوں میں گلے کی خراش، جلد پر سرخ دانے، جسم میں درد، جسم کا سرد ہونا، متلی، اور ڈائریا کی شکایت بھی ہوتی ہے۔سوائن فلو کی انتہائی خطرناک حالت میں مریض کو سانس لینے کے لیے وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔اگست 2010ءمیں عالمی ادارہ صحت نے سوائن فلو کی وبا ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔لیکن بھارت میں مارچ 2015ءتک 25ہزار سوائن فلو کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جب کہ 13سو سے زائد مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…