ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

پولیس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہو جائیں! 5 یا 10 ہزار نہیں بلکہ کتنے ہزار آسامیاں آ گئیں؟

datetime 13  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے موٹروے پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کا فیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کیمطابق موٹروے پولیس میں بھرتیوں کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے اور نواز شریف کی منظوری کے بعد 3 ہزار اسامیوں کا اشتہا ر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی ویز موٹرویز پولیس کی ریکوزیشن پر سمری بھجوائی گئی ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے اور 2018 کے انتخابات کا

وقت جوں جوں قریب آتا جارہا ہے مسلم لیگ نواز کی جانب سے الیکشن کی تیاریوں کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ وفاقی کابینہ کی جانب سے متعدد ووٹرز-دوست اقدامات کی منظوری سے ہوتا ہے جس میں سرکاری نوکریوں کی بحالی، 50000 ملازمین کو مستقل کرنا، گیس کنکشن کی بحالی اور بے گھر افراد کیلئے ہاؤسنگ اسکیمز کا آغاز شامل ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو دی جانے والے بریفنگ یہ تجویز دیتی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران معمول کے امور پر بھی فیصلے کیے جن میں حج پالیسی، منشیات ایکٹ میں ترمیم اور ملک کے 3 اہم ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنا شامل ہے۔اس کے علاوہ معاشی تعاون کمیٹی کے فیصلے کو توثیق دی گئی جبکہ مختلف نوعیت کے 20 سے زائد ایم او یوز پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی وزیر کے مطابق کابینہ نے بھرتی کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی ہے تاکہ سرکاری نوکریوں کیلئے ‘میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، جو عارضی یا کنٹریکٹ کے تحت کام کررہے ہیں، کو عمر کی حد بندی میں چھوٹ فراہم کی جائے گی۔گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کی نوکریوں کیلئے

شمولیت / ریگولرائزیشن کا معاملہ متعلقہ وزارتیں اور ایجنسیاں براہ راست دیکھیں گی جبکہ گریڈ 16 سے 17 کے افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت ان 50000 افراد کو ضم کیا جاسکے گا جو سرکاری نوکریوں پر پابندی کے باعث ریگولر نہیں ہوسکے اور ایڈ ہاک کی بنیاد پر کام کرنے

والے ایسے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی عمر حد پار کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر عبداللہ مالک کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…