منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ہوش کے ناخن لو۔۔ کہاں اجمل اور کہاں کلبھوشن ‘‘ پاکستانی شیر عبدالباسط نے بھارت پر چڑھائی کر دی

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت ہیں، جبکہ اس پر جو الزامات تھے اس کا ٹرائل سول عدالت میں نہیں ہوسکتا تھا۔

بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں جو بھارتی حکومت کو بھی دیئے گئے، جبکہ وہ پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ ’کلبھوشن یادیو 2003 سے جعلی نام کے ساتھ پاکستان آتا جاتا رہا ہے، اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ موجود ہے، وہ بھارتی نیوی کا حاضر افسر ہے اور پر جو الزامات تھے ان کے تحت اس کا ٹرائل سول عدالت میں نہیں ہوسکتا تھا، اس لیے اس کا ٹرائل پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ملٹری کورٹ میں کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ اجمل قصاب کے معاملے کو کلبھوشن سے نہیں ملایا جاسکتا، جبکہ ممبئی حملے مقدمے میں تاخیر کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ’کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اس کی مدد سے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تخریبی کارروئیاں ناکام بنائی گئیں، جبکہ سزا سنائے جانے کے باوجود اسے اپیل کا حق حاصل ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ ’کلبھوشن اکیلا نہیں ہے جس کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلا، بلکہ کئی پاکستانی شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جبکہ کلبھوشن کو وکیل کی سہولت بھی دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…