سابق پاکستانی فوجی افسرحبیب ظاہر کی گمشدگی ،نیپال نے تحقیقات کے نتائج کا اعلان کردیا

12  اپریل‬‮  2017

کھٹمنڈو/لندن(آئی این پی )نیپال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق فوجی افسر حبیب ظاہر کی گمشدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ،کرنل حبیب ہوائی اڈے پر ایک نامعلوم شخص سے ملے جس کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے سابق فوجی افسرلیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

نیپال پولیس کے ایس ایس پی تیپک تھاپا کا کہنا ہے کہ حکام کو جو سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لمبینی کے قریب بھیروا ہوائی اڈے پر ایک نامعلوم شخص کرنل حبیب کا استقبال کر رہا ہے۔ایس ایس پی دیپک نے بتایا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کرنل حبیب جہاز کے ذریعے کھٹمنڈو سے بھیروا پہنچے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا استقبال ایک شخص نے کیا جس کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نیپال کی پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرنل حبیب جہاز سے دستی سامان اور بیک پیک کے ہمراہ اترے۔ فوٹیج کے مطابق انھوں نے خارجی گیٹ پر ایک ‘نامعلوم شخص’ کے ساتھ کچھ دیر باتیں کیں اور پھر دونوں اکٹھے چلے گئے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کرنل حبیب کی تصویر اور ویڈیو فوٹیج بھیروا ایئرپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو دکھائی گئی ہیں۔یاد رہے کہ اتوار کو نیپال کے دفتر خارجہ کے ترجمان بھرت راج نے کہا تھا کہ انھیں پاکستان کی جانب سے باقاعدہ طور پرپاکستانی فوج کے سابق افسر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر نیپال کے دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ اور پولیس کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے۔نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان بال کرشنا پنتھی کا کہنا

ہے کہ نیپال پولیس کے سپیشل بیورو کو اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ہمیں نہیں معلوم کہ وہ(کرنل حبیب) لمبینی کیوں گئے اور ان کا نیپال آنے کا مقصد کیا تھا۔ گذشتہ جمعرات کو لمبینی کے کسی ہوٹل میں ان کے نام سے کمرے کی بکنگ نہیں تھی۔نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کرنل حبیب کے فون کالز اور کمیونیکیشن کے حوالے سے دیگر معلومات حاصل کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل(ر)حبیب ظاہر فوج سے 2014 میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے فیصل آباد میں ملازمت کر رہے تھے۔

چند ماہ قبل انھوں نے اپنا سی وی لِنکڈان اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا۔پاکستانی اداروں کی جانب سے حبیب ظاہر کی ای میلز پر کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق انھیں مارچ میں ‘سٹارٹ سولوشنز’ نامی ویب سائٹ سے ایک ریکروٹر مارک تھامسن نے رابطہ کیا اور ای میل کے ذریعے ساڑھے تین ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر کی تنخواہ پر نائب صدر اور زونل ڈائریکٹر (سیکیورٹی) کی پیشکش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…