لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 02 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پنجاب کے 80 ہسپتالوں میں رجسٹرڈ مریضوں کی
تعداد 01 لاکھ سے زائد ہے اور صوبائی دارالحکومت کے ایک سرکاری ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچا گئی ہے۔ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں آج تک کوئی جامع سروے نہیں کرایا گیا , ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو بنے 11 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔