جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سرگودھا،بچوں کی برہنہ فلمیں فروخت کرنے والے عالمی گروہ کاکارندہ گرفتار

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (نیوزڈیسک) سرگودھامیں ایک ایسے شخص کوگرفتارکیاگیاہے جو بچوں کی برہنہ فلمیں تیارکرکے دوسرے ملکوں میں فروخت کرتاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سوگودھاکی سوسائٹی کالونی میں چھاپہ ماربچوں کی برہنہ فلمیں فروخت کرنے والے شخص سعادت حسن منٹوکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو فلمیں،کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس 42 انچ کی ایل

ای ڈی اوردیگرسامان بھی برآمد ہواہے،ملزم نے ان فلموں کی تیاری کےلئے ایک سٹودیوبھی بنارکھاتھا۔ایف آئی اے نے یہ کارروائی ناروے میں ایک شہری کی شکایت پرکی ۔ملزم سعادت کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کاتعلق سکینڈی نیویا کے بدنام زمانہ گروہ ڈارک روم سے ہے۔ ملزم بچوں کی غیراخلاقی وڈیوز بیرون ملک فروخت کرتا تھا، سرگودھا سے گرفتارملزم سعادت نے کئی راز اُگل ہیں۔اس نے یہ کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا جبکہ علاقے کے بچے اسے منٹو انکل کے نام سے جانتے ہیں، ملزم سعادت نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ وڈیوز کے 100سے 200 یورو ملتے ہیں، مکروہ دھندے میں ایک کارندہ منڈی بہاءالدین میں بھی موجود ہے۔ایک بچے نے بتایاکہ منٹو انکل سب بچوں سے کام کرواتے تھے اوربچوں کو دوربینیں دکھاتے تھے اور ساتھ کہتے تھے کہ میںجرمنی کی سی آئی ڈی میں ہوں ، جبکہ دوسرے افرادکی ہمدردیاں سمیٹنے کےلئے ملزم خود کوخون کے کینسرکامریض بتاتاتھا ۔ملزم سعادت منٹوکی گرفتاری کے بعد مزید انکشاف ہواہے کہ سکینڈینیوین ممالک میں ڈارک روم نامی گروہ31 مقامات پر کام کررہا ہےجس کے مکمل خاتمے کےلئے اب آپریشن شروع کیاگیاہے تاکہ بچوں کوجنسی ودیگرمسائل سے مکمل طورپرمحفوظ رکھاجاسکے ۔۔ملزم کوگرفتارکرنے کے بعد ایف آئی اے نے اس کومزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…