جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج کےسابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہربھارتی ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں ،بھارتی میڈیا

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کےسابق  لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہرجوکہ نیپال جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے اب خبرآئی ہے سابق پاکستانی کرنل حبیب ظاہربھارتی خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں ۔ایک نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیاکے حوالے سے بتایاہے کہ پاک فوج کےسابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہربھارتی خفیہ ایجنسیوں کی تحویل ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزترجمان دفتر خارجہ نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب ظاہر کی نیپال

میں گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ نیپالی حکومت اور پاکستان میں نیپال کے سفارت خانے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب ظاہر 6اپریل کو نیپال کے علاقے لمبینی سے لاپتہ ہوئے، ان کی گمشدگی کی اطلاع اہل خانہ نے دی، معاملہ نیپالی حکومت اور پاکستان میں نیپال کے سفارت خانے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر 5اپریل کو پاکستان سے مسقط اور وہاں سے 6اپریل کو نیپال کے دارلحکومت کٹھمنڈو پہنچے، جہاں سے وہ لمبینی گئے جو بھارتی سرحد سے صرف 6کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اہل خانہ سے ان کا آخری رابطہ یہیں سے ہوا جس کے بعد تمام رابطے منقطع ہوگئے، کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب ظاہر نے دوران سروس اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی دو سال تک خدمات سرانجام دیں۔سن 2014ء میں فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے ایک پاکستانی فوڈ کمپنی میں ملازمت اختیار کی، اسی دوران انہوں نے دیگر جگہوں پر بھی نوکری کی تلاش شروع کی، چنانچہ انہیں مبینہ طور پر ایک انٹرنیشنل کمپنی سٹارٹ سلوشن ڈاٹ بز کی طرف سے جاب کی آفر ہوئی، پھر اسی حوالے سے ان کی مارک تھامسن نامی شخص سے کورسپونڈنس چلتی رہی، مارک تھامسن کے فون نمبر کا ہوسٹ بھارت ہے۔واضح رہے کہ کل بھوشن کوپھانسی دینے کی سزاسے پہلے سابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہرکے لاپتہ ہونے کاواقعہ پیش آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…