راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا وہ پہلا ملک ہوگا جو تیز ترین انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کے لیے ففتھ جنریشن (5 جی) سروسز کا تجربہ کرے گا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کی جانب سے منعقدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے حال ہی میں جی ایس ایم اے ایوارڈ جیتا
ہے اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت 2030 تک ہر گاؤں میں 100 صارفین کے لیے ایک موبائل ٹاور فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجا عامر اقبال، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام اور دیگر معروف آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔