جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اڑن گاڑی جو آپ اس سال خرید سکیں گے

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے زمانے کی جادوئی کہانیوں میں شہزادوں کی سواریاں اڑن قالین ہوا کرتے تھے، لیکن اب اس کی جدید قسم اڑن گاڑیوں کی شکل میں بھی سامنے آنے والی ہے بلکہ ایسی ہی ایک اصل کار تیار بھی ہوگئی ہے۔

سلواکیہ کی ایک کمپنی ایرو موبل نے اڑنے والی گاڑی تیار کی ہے جو رواں سال عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی۔اس مقصد کے لیے کمپنی نے 32 لاکھ ڈالرز کا فنڈ اکھٹا کیا تاکہ اس اْڑن گاڑی کو 20 اپریل کو ٹاپ مارکیوس موناکو نامی سپرکار شو میں پیش کیا جاسکے۔یہ گاڑی مکمل طور پر کسی طیارے کی طرح ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عام چار پہیوں والی گاڑی کے طور پر بھی سڑک پر دوڑائی جاسکے گی۔کمپنی نے گاڑی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اس کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اس کے تمام تر فیچرز منظرعام پر لائے جائیں گے جبکہ رواں برس اس کے پری آرڈرز لینے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔اس کمپنی نے 2014 میں اس کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کیا تھا جو کہ 650 فٹ زمین سے ٹیک آف کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑ سکتی تھی۔سڑک پر اس کے ونگز یا پَر اندر کی جانب مڑجاتے جبکہ پرواز کے لیے وہ باہر نکل آتے۔اگرچہ ایروموبل کو تیار کرنے والے اسے گاڑی قرار دیتے ہیں مگر (امریکا میں) اس کی رجسٹریشن طیارے اور گاڑی کے طور پر کرانے کی ضرورت ہوگی، یعنی اس کے مالک کو ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پائلٹ لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔اس ٹیکنالوجی کو لمبے سفر کے لیے ٹکٹوں کے حصول کی جھنجھٹ سے نجات اور جلد پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…