منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

میں نے جرمن زبان سیکھی ،اگر علم ہوتاکہ سی پیک بنے گا تو میں اس وقت چینی زبان سیکھتا،شہبازشریف

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے والے تیسرے بیچ کے طلبا ء نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صوبے میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو شاندار الفاظ میں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہباز شریف کی میرٹ پالیسی کے باعث ہم ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے منتخب ہو کر چینی زبان سیکھنے چین جا رہے ہیں او رہمیں خوشی ہے کہ شہبازشریف نے میرٹ

کی حکمرانی کو یقینی بنا کر عام آدمی کے بچوں کو بھی آگے بڑھنے کا حق دیا ہے جس پر ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔ وزیراعلی نے طلبا ء سے استفسارکیا کہ کیا آپ کوچینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے کے لئے منتخب ہونے کے لئے کوئی سفارش کرانا پڑی یا پیسہ استعمال کرنا پڑا یا دوستی یاری سے کام لیاتو تمام طلبا نے یک زبان ہو کر کہا کہ’’ نوسر‘‘،ہمارا انتخاب صرف میرٹ پر ہوا ہے۔بہاولنگر کے یاسر اسلام نے کہاکہ اخبار میں اشتہار آیا ، میں نے امتحان دیا ، انٹرویو دیا اور بغیر سفارش میرا انتخاب ہواہے ، میرا تعلق پسماندہ گھرانے سے ہے ۔مجھے بڑی خوشی ہے کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہم پر اعتماد کیا ہے ، انشاء اللہ جو سرمایہ کاری آپ ہم پر کررہے ہیں ہم چین سے واپس آ کر یہ سرمایہ کاری وطن کو لوٹائیں گے۔میاں چنوں کے یاسر نوید نے کہاکہ تمام نظام میرٹ پر مبنی ہے اور کوئی سفارش نہیں چلی جس پر ہم آپ کے مشکو رہیں ۔فیصل آباد کے طلحہ تنویر نے بتایا کہ آپ کے میرٹ کا نظام انتہائی شاندار ہے او راس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ڈی جی خان کے عامر سعید نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے آپ نے بے مثال کام کئے ہیں اور اس پروگرام میں بھی کئی نوجوان جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ نے جنوبی پنجاب کی محرومیاں حقیقی معنوں میں دور کی ہیں اور یہ آپ کی میرٹ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ جو محنت کرتا ہے او

رمیرٹ پر پورا اترتا ہے وہ آگے آتا ہے۔ساہیوال سے تعلق رکھنے والے رانا علی نے کہاکہ اس پورے پروگرام میں سفارش کانام ونشان نہیں تھا صرف میرٹ تھا اوریہی وجہ ہے کہ آج ہم میرٹ پر منتخب ہو کر آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی نے طلبا ء سے کہاکہ آپ نے محنت ،محنت اور صرف محنت سے چینی زبان سیکھنی ہے اور دل لگا کر کورس مکمل کرنا ہے اوریہی آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعلی نے ایک موقع پر خوشگوار انداز میں کہاکہ میں نے جرمن زبان سیکھی ہے اور اس وقت میں فرانسیسی زبان بھی سیکھ رہا تھا اوراگر مجھے علم ہوتاکہ سی پیک بنے گا تو میں اس وقت چینی زبان سیکھتا ، انہوں نے کہاکہ جرمن زبان ایک مشکل زبان ہے تاہم چینی زبان جرمن سے بھی مشکل ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ میں اگلے ماہ اہم کانفرنس میں شرکت کے لئے چین جا رہاہوں اور وہاں پر میں آپ سے ملاقات کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…