اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

بلووچستان میں غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت دلوائے جانے کا انکشاف، کون کون مکروہ دھندے میں ملوث نکلا؟

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کے حوالے سے نئے ایس او پیز پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شناختی کارڈ بغیر کسی مضبوط ثبوت کے بغیر بلاک نہ ہو سکے۔ اس بات کا انکشاف چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کو نادرا کی جانب سے بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کے

حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے بنائے جانے والے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو اس وقت تک بلاک نہیں کیا جا سکے گا جب تک کہ یہ بات ثابت نہ ہو جائے کہ وہ شخص پاکستان کا شہری نہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ملک میں 3لاکھ 75ہزار شناختی کارڈز بلاک لسٹ میں ڈالے گئے ہیں جن کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں سے ہے۔ کمیٹی رکن سینیٹر جہانزیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 56فیصد بلوچ آبادی ابھی تک رجسٹر نہیں ہو سکی جبکہ ایک بڑی تعداد مردم شماری کے عمل میں شریک ہی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ چالیس لاکھ کے قریب غیر ملکی باشندے صوبے کے شہری کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ بلوچستان سے منتخب کئی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی ان افراد کے خالی شناختی کارڈ کے حصول کے فارم کی تصدیق میں بھی ملوث ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے رکن پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جعلی تصدیق کا عمل روکا جانا نہایت ضروری ہےان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی باشندوں کی پشت پناہی اور جعلی تصدیق کے عمل میں ملوث حکومتی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اس کے بعد ان اراکین

صوبائی و قومی اسمبلی کو پکڑا جائے جو اس عمل میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ شناختی کارڈز کی بلاکنگ اس وقت ایک اہم ایشو بن چکا ہے جس کی وجہ سے بے چینی پائی جاتی ہے مگر بدقسمتی سے نادرا کی جانب سے غلط بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کو بحال کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے چیئرمین نادرا کو

ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پرغلطی سے بلاک کئے گئے اصل پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ بحال کئے جائیں۔ سینـٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات نے چیئرمین نادرا کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ تمام صوبوں میں بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کی فہرست آئندہ کمیٹی اجلاس میں پیش کریں۔ سینٹ کی قائمہ کمیـٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات نے نیپال میں

لاپتہ اور مبینہ طور پربھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب زبیر کی گمشدگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ کمیٹی اراکین نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ سرگودھا میں جعلی پیر کے ہاتھوں 20مریدوں

کے اندوہناک قتل پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جعلی پیروں کے خلاف کوئی قانون موجود نہیں ۔ کمیٹی اراکین نے اس حوالے سے قانون سازی کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ اس حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے والے ان جعلی روحانی رہنمائوں کی روک تھام اور قلع قمع کیا جا سکے جو معصوم اور بھولے انسانوں کی زندگیوں سے بھی کھیلنے سے دریغ نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…