نئی دہلی (آن لائن) پی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامینیم سوامی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن کو پھانسی دے دی تو ہمیں پھر بلوچستان کو ایک آزاد ملک سمجھنا چاہئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سبرامینیم سوامی نے کہا کہ اگر پاکستان نے یادیو کو پھانسی دے دی تو بھارت کو بلوچستان کو ایک آزاد ملک سمجھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہی کرتا رہا تو ایک دن سندھ بھی کھو دے گا اور پھر اس کے بعد اس کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ۔