لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ملٹری کورٹ نے بھارتی جاسوس کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے جس پر انڈین کا میڈیا اور سیاست دان دنگ رہ گئے اور منہ میں جو آیا کہتے چلے گئے۔ آج صبح جب بھارتی پارلیمنٹ میں سیشن کا آغاز ہوا تو تو موضوع صرف کل بوشن یادیو کی پھانسی تھا،بھارتی پارلیمنٹ میں خوب گرما گرم بحث ہوئی۔ بھارت پارلیمنٹ کے ارکاان نے پاکستان کو خوب بُرا بھلا کہا،اسد ین اویسی جو کہ بھارتی مسلمانوں کی
بھر پور نمائندگی کرتے ہیں اُنھوں نے بھی کل بوشن یادیو کے معاملے پر کہا کہ وہ بھارت کا باعزت شہری ہے اس کو ہر صورت بچانا چاہیے اور پاکستان پر ہر قسم کا دباو ڈالنا ہو گا.معروف بھارتی سیاست دان سشی تھرو نے کہنا کہ کل بوشن ہمارا شہری اور ہم اس کو ہر صورت بچانے کی کوشش کریں گئے،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے غلطی سے کہ دیا کہ کل بوشن یادیو کو پھانسی دے گئی ہے جس پر اں کو کافی لے دے کا سامنا کرنا پڑا۔