دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو زرداری نے گزشتہ پیرکو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے صحرانووردی کے مقابلے میں حصہ لیاتھا اورانہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اب بختاوربھٹو زرداری نے اس حوالے سے تصاویربھی سوشل میڈیاپروائرل کی ہیں۔بختاوربھٹوزرداری نے اس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے پاکستانی ٹی شرٹ پہنی
اورساتھ ہی پاکستانی پرچم کابیج بھی لگایا۔بختاوربھٹونے دوڑ،کرالنگ ،جمپنگ اورچڑھائی میں حصہ لیا۔اس مقابلے میں اور دنیابھرسے اوربھی کئی مشہورشخصیات اورکھلاڑی شامل تھے ۔ متحدہ عرب امارات میں صحرانووردی کایہ مقابلہ کرانے کااصل مقصد کسی بھی شخص کی جسمانی اوردماغی صلاحتیوں کوجانچناہوتاہے ۔بختاوربھٹوزرداری نے مختلف ایونٹس کی تصاویربھی پوسٹ کی ہیں جس پرسوشل میڈیاکے صارفین مختلف تاثرات دے رہے ہیں۔