منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

عمران خان کے گرد کون لوگ موجود ہیں؟جمشید دستی نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2017 |

ملتان (آئی این پی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج اس بات کی وضاحت کرے کہ نواز شریف اینڈ کمپنی پانامہ لیکس پر کلین چٹ ملنے کا دعوی کیو ں کر رہے ہیں، زرداری نواز گٹھ جوڑ سے کرپشن میں لوٹ مار میں ملوث سیاستدان ،بیوروکریٹ رہا ہو رہے ہیں۔ عمران خان کے گرد کیونکہ جاہل لوگوں کا طبقہ جمع ہے، اس لئے وہ عوام کے پاس جانے کی بجائے گھر میں

بیٹھے ہیں۔ ایک بیان میں جمشید دستی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل نواز شریف اور ان کے ساتھی اس مہم پر لگے ہو ئے ہیں کہ اس فیصلے کے نتیجے میں کچھ نہیں ہو نے والا ہے بلکہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں بھی (ن) لیگ کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اپنی پسند کی رہائیاں کراکے ڈیل کا انعام حاصل کر چکے ہیں اور میاں نواز شریف ڈیل کا انعام حاصل کرنے کے منتظر ہیں ۔جمشید دستی نے کہا کہ میں نے آئین پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے میرا آج بھی مطالبہ ہے کہ مالی دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے۔ فوج اور عدلیہ انتہائی محترم اور باوقار ادارے ہیں ان اداروں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ 2018کے الیکشن کو صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انہ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ عدلیہ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائے ورنہ الیکشن مشکوک ہو ئے تو خونی انقلاب آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس یہ اچھا موقع تھا کہ وہ فیصلے کا انتظار کرنے کی بجائے عوام کے پاس جاتے لیکن عمران خان کے گرد نااہل اور بزدل لوگوں کی ٹیم جمع ہے اسی ٹیم کی وجہ سے عمران خان کا دھرنا ناکام ہوا اور اگر یہی صورتحال رہی تو نتائج 2013سے مختلف نہیں ہوں گے انہوں نے عدلیہ سے کہا کہ

کرپٹ لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے پاک فوج ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کا ہر کارکن حق کا پرچم اٹھا کر رکھے گا اور چوروں اور کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے جائے گی ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…