منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کی آئندہ انتخابات کے لئے کسی سیاسی جماعت سے اتحا د کرنے کی میڈیا رپورٹس کی تردید 

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پریس کے کچھ حصوں میںآنے والے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے کسی پارٹی سے انتخابی اتحاد کر لیا ہے۔ ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نہ تو کسی پارٹی سے انتخابی اتحادہوا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات زیرغور آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ وغیرہ عام طور پر انتخابات

کے موقع پر سیاسی پارٹیوں کے درمیان ہوتا ہے اور اس میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں تاہم اس بات کے لئے ابھی موقع نہیں آیا اور نہ ہی پیپلزپارٹی نے اس بارے میں کوئی غوروخوص کیا ہے۔ پارٹی رہنمائی کے لئے اپنے منشور، بنیادی مسائل پر عالمی تناظر اور ورکرز کی امیدوں اور آرزوؤں کے مطابق مناسب فیصلہ وقت آنے پر کرے گی۔ ۔فرحت اللہ بابرنے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی مرضی کے مطابق ہی انتخابی امیدوارمیدان میں لے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…