اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کے دیگر ارکان پر 3 کرپشن ریفرنسز ختم کئے جانے کے لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کے پراسیکیوشن شعبے نے پراسیکیوٹر جنرل کی زیرصدارت اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے اور اپنے قانونی ماہرین کی آرا پر غور
کے بعد متفقہ طور پر چیئرمین نیب کو سفارش کی ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز اتفاق فائونڈریز اور رائیونڈ اثاثہ جات ریفرنس ختم کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل نہ کی جائے۔ میاں محمد شریف، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، میاں عباس شریف، حسین نواز، حمزہ شہباز شریف، وزیراعظم کی والدہ شمیم اختر، صبیحہ عباس، مریم نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام ریفرنسز میں تھا۔