پشاور(این این آئی) ا نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسودکی ہد ایت پر ڈی پی او نوشہر ہ نے ٹریفک آفیسر وسیم سجادکو شہری پر لات مارنے کی انکو ائری درست ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے ۔آئی جی پی نے نجی ٹی وی چینل پر ٹریفک آفیسر وسیم سجادکی جانب سے اضاخیل اجتماع میں شہری کو لات مارنے کی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر
رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔انکوئری رپورٹ مکمل ہو کر آئی جی پی کو پیش کردی گی جس میں ٹریفک آفیسر کو قصوروار ٹھر ایا گیا ہے ۔آئی جی پی نے انکو ائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او نوشہرہ کو ٹریفک آفیسر وسیم کو پوری طور پر ملازمت سے فارغ کرنے کی ہدایت کی ۔ جس پر ڈی پی او نوشہر ہ نے ٹریفک آفیسر وسیم سجاد کو ملازمت سے برطر فی کے حُکم نامے پر دستخط کر کے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا