اسلام آباد(آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے دو روز تک موسم خشک ر ہے گا ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوتی رہی جس کے باعث ایسا لگتا تھا ایک مرتبہ پھر سردی لوٹ آئی ہے تاہم ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں سورج کی کرنوں نے موسم کی ٹھنڈک ختم کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں30، کاکول22، پٹن22،لوئر دیر 19، دیر، میرکھانی07،
کالام، دروش03، سیدوشریف02، پشاورسٹی، چترال01 ، مظفر آباد17، گڑھی دوپٹہ10، راولاکوٹ 01، مری09، اسلام آباد زیروپوائنٹ06، سیدپور05، بوکرہ، گولڑہ02، راولپنڈی چکلالہ05، شمس آباد02 ، بگروٹ 03، استور میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق میرپور خاص 39، دادو 37، لاڑکانہ،مٹھی 36 ڈگری جبکہ ہفتہ کو لاہور میں 16، اسلام آباد 07، کراچی 18،پشاور 11، کوئٹہ 01،گلگت 04، چترال 02اور ہنزہ میں 03تک رہنے کا امکان ہے ۔