کولمبو( آئی این پی ) پاکستان نے سری لنکا کو قحط زدہ علاقوں کے 7 ہزار 800 میٹرک ٹن چاول کی امداد فراہم کر دی ، سری لنکا میں پاکستانی سفیر شکیل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے ۔ جمعہ کو امداد حوالگی کی مختصر اور پروقار تقریب ایوان صدر کولمبو میں منعقد ہوئی جس
میں چاول کی امدادی کھیپ سے 7 ہزار 800 میٹرک ٹن سری لنکن صدر کے حوالے کر دی گئی ۔ پاکستانی سفیر شکیل حسین نے سری لنکن صدر میتھری پالا سر یسیناسے ملاقات کی ۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں سری لنکا میں حالیہ قحط کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ سری لنکن صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔