بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اب شادی سے پہلے نکاح نامے میں یہ سب بھی لکھنا ہوگا،حکم جاری،نئی تاریخ رقم

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکیوں کی شادی میں پہلے انہیں جہیز دینا اور شادی ختم ہونے کی صورت میں اسے واپس لینا ایک مسئلہ بن چکا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو نکاح نامے میں جہیز کا الگ خانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نکاح نامے میں جہیز کے سامان کاشمار کرنےکے لیے ضروری قانون سازی کرے تاکہ شادی کے اختتام کی صورت میں جہیز کی واپسی

میں خواتین کو درپیش مسائل کم کیے جاسکیں۔ایک خاتون کی جانب سے دائر پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق افتخار احمد نے کہا کہ ‘ایک قانون ہونا چاہیے جس میں شادی سے متعلق تمام چیزوں کا احاطہ ہوتا ہو، نکاح نامے میں جہیز کی اشیاء کے اندراج سے متعلق کالم ہونا چاہیے جو مستقبل میں دلہن کے لیے سماجی اور قانونی حوالوں سے مفید ثابت ہوسکے۔درخواستگزار نے بہاولپور کی مقامی عدالت کی جانب سے جہیز کی اشیاء کی ‘غلط لاگت لگائے جانے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہیز کی لعنت جدید پاکستانی معاشرے میں عورت کے لیے ایک خطرہ ہے، جس میں جسمانی تشدد نہ صرف دلہن بلکہ اس کے والدین کے لیے مالی اور جذباتی دباؤ کی وجہ بنتا ہے۔ بہاولپور کی مقامی عدالت کی جانب سے جہیز کی اشیاء کی ‘غلط لاگت لگائے جانے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہیز کی لعنت جدید پاکستانی معاشرے میں عورت کے لیے ایک خطرہ ہے، جس میں جسمانی تشدد نہ صرف دلہن بلکہ اس کے والدین کے لیے مالی اور جذباتی دباؤ کی وجہ بنتا ہے۔نکاح نامے میں جہیز کی اشیاء کے اندراج کے حوالے سے قانون سازی کی جانی چاہیے۔ جسٹس طارق افتخار احمد نے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں تاکہ جلد از جلد از اس حوالے سے قانون سازی کی جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…