لاہور(آئی این پی) بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خود کش حملہ آور کی معاونت کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہدرہ اور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئےسانحہ بیدیاں روڈ میں خود کش حملہ آورکے ساتھیوں کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا
ہے، تینوں افراد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی خودکش بمبار کی دو انگلیاں شناخت کے لئے نادرا حکام کو بھجوائی گئیں مگر ان انگلیوں سے حملہ آور کی شناخت نہ ہوسکی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خودکش بمبار کے سر کی سرجری مکمل ہونے پر شناخت کا امکان ہے ۔اوراس دہشتگردکی سرجری کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے حکومت کوفیصلے آگاہ کر دیاہے ۔