منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

’’سردی لوٹ آئی ‘‘ گرج چمک اور بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

datetime 8  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد /لاہور  (آئی این پی )وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ،بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری   سے جاتی سردی لوٹ آئی، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ، شوگراں اور ناران کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،

سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی،محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا  تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک  کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔  ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، وادی کاغان میں برفباری اور بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی ، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا  رہا   ۔ وادی کاغان میں تین دن سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  رہا ، شوگران ، ناران کے علاقوں میں بھی برفباری نے اپنا رنگ جما دیا۔ سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی ، بارش کے باعث شاہراہ کاغان پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ   24گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا  تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ،

ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک  کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش   راولاکوٹ36، کوٹلی،  گڑھی دوپٹہ26،مظفر آباد21،   بونجی32، چلاس، سکردو20،  گلگت17، ہنزہ04،    کاکول24، پٹن22، کالام20، بالاکوٹ19، مالم جبہ14، دیر13، کوہاٹ10، چراٹ09، میرکھانی08، دروش،

سیدوشریف03، پشاور01، اسلام آباد(زیروپوائنٹ19، سیدپور18، گولڑہ16، بوکرہ12)، راولپنڈی ( چکلالہ19، شمس آباد17)، چکوال13، منڈی بہاؤالدین10، کامرہ، مری06،سیالکوٹ (ائیرپورٹ03، کینٹ02)، قصور، میانوالی02، گوجرانوالہ، جہلم میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔  استور

میں16 انچ، سکردو07 انچ، مالم جبہ03 اور کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ دادو 39، میرپور خاص 39،شہید بینظیرآباد ،مٹھی،  چھور 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…