جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گھروں میں ملازمت کرنیوالی سوات کی 17 سالہ غریب لڑکی کا حیران کن کارنامہ

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی یتیم اور گھروں میں بطور ملازمہ کام کرنے والی ایک 17 سالہ لڑکی کا شاندار کارنامہ ، خواتین کے تحفظ اور مقامی حکومت کو معاونت فراہم کرنے والے سافٹ ویئر تیار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والی طاہرہ جو بہت چھوٹی عمر میں یتیم ہو گئ تھی نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر زندگی بسر کرنے کیلئے بہت چھوٹی عمر میں ہی لوگوں کے گھروں میں کام کرنا شروع کر دیا تھا مگر اللہ کو شاید یہ منظور نہ تھا کہ یہ ہیرا کچرے کے ڈبے میں رُلتا رہے ، قسمت میں شاید ایسا نہ لکھا تھا کہ وہ گھروں کے برتن مانجھنے والی ماسی بن کر گمنامی میں زندگی گزار دے۔طاہرہ کو قسمت ایک ایسے گھر میں لے گئی جہاں کے فرشتہ صفت مالکان نے اس کی تعلیم سے لگن کو دیکھتے ہوئے اسے سکول میں داخل کروا دیا۔دوران تعلیم طاہرہ نے گھریلو ملازمت کے بجائے سکول میں پڑھانا شروع کر دیا، اور ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام بھی کرتی رہیں۔طاہرہ کے بنائے جدید سافٹ وئیر لوکل حکومت کی معاونت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے پیدائش ،وفات سرٹیفکیٹ سمیت رہائشی اور شادی وغیرہ کے سرٹیفکیٹ با آسانی بنائے جا سکتے ہیں جبکہ یہ سرٹیفکیٹ تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی بھی اہلیت رکھتا ہےجبکہ طاہرہ کے بنائے ایک اور سافٹ وئیر میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے اور ان کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں اور مظالم کی تفصیلات کا ڈیٹا محفوظ بنانے کی بھی صلاحیت ہے۔’’ٹیک جوس ‘‘نےکم عمر انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین اور سماجی خدمات سر انجام دینے والے 25 نوجوانوں کی فہرست میں طاہرہ محمد کو کم سہولیات، مشکلات حالات کا سامنا کرنے اور جدید ترین طرز کے 2 سافٹ ویئر تیار کرنے کی بناء پر اس فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…