منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

جمعیت علماء اسلام کااجتماع ،52ممالک کے وفود کی شرکت،کون کون اور کہاں کہاں سے آرہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

نوشہرہ(آئی این پی )جمعیت علماء اسلام کی صدسالہ یوم تاسیس کی تین روزہ عالمی اجتماع (آج)جمعہ کو شروع ہوگا، اجتماع میں قطر، جنوبی افریقہ، انڈونیشا، نیپال، بنگلہ دیش، ہندوستان، سعودی عرب سمیت 52اسلامی ممالک کے وفود شرکت کریں گے،وزیراعظم محمدنوازشریف اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا اپنی اپنی پارٹیوں کے وفود کے ہمراہ شرکت متوقع ہے ، اجتماع میں صدارتی خطبہ قائد جمعیت

مولانا فضل الرحمن دیں گے، اجتماع میں30 لاکھ سے زائد افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اجتماع گاہ میں سیکورٹی کے فرائض 25ہزار انصار السلام کے رضاکاروں اور 1300 پولیس جوانوں کے حوالے کردی گئی ہے اب اجتماع گاہ میں مختلف علاقے کے 50ہزار افراد پہنچ چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کا تین روزہ عالمی اجتماع کے میڈیا اور انتظامی کمیٹی کے اراکین حاجی عبدالجلیل جان، قاری رضوان، آغا ایوب ، تاج نعیم اور ارباب محمدفاروق خان نے عالمی اجتماع کے تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام جمعیت کی صدسالہ یوم تاسیس کا تین روزہ عالمی اجتماع آج سے دس بجے شروع ہوگا اور یہ اجتماع تین روز تک جاری رہے گی اس اجتماع میں امام کعبہ، سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر، قطر، جنوبی افریقہ ، انڈونیشا، بنگلہ دیش، ہندوستان اور دیگر ممالک کے وفود خصوصی طورپر شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں امام کعبہ نماز جمعہ اور خطبہ بھی پڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء4 اسلام کی صدسالہ اجتماع پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم اجتماع ثابت ہوگا جو پاکستان اور بلخصوص پوری امت مسلمہ پر گہرے نقوش چھوڑے گا اجتماع گاہ میں 60سے 70تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے 7ہزار واش روم وضوخانے تعمیر کئے گئے

کوریج کیلئے چھ سے سات تک بڑی سکرینیں لگائی گئی ہے جبکہ مختلف جگہوں پر بک سٹالز اور خوراک کیلئے سٹالز بنائے گئے ہیں اجتماع گاہ میں ایمرجنسی کیلئے ایک بڑا ہسپتال اور بارہ ڈسپنسریاں بنائی گئی ہے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلز اور جدیدسسٹم کے لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم نصب کئے گئے ہیں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء4 اسلام کا یہ اجتماع پاکستان میں ملی وحدت اور

پوری امت مسلمہ میں نظام عدل کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اس وقت پوری دنیا میں استعماری قوتوں اسلام اور امت مسلمہ پر حملہ آور ہے لیکن ہم اس اجتماع کے ذریعے پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع گاہ کو دو الگ الگ راستوں پر محیط کیاگیا ہے ایک کو شاہراہ مفتی محمود اور دوسری شاہراہ شیخ الہند کے ناموں سے منسوب کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ

اجتماع گاہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کو فریکونسز دی جائے گی تاکہ کوریج میں مشکلات کاسامنانہ کرنا پڑے اجتماع میں نمازوں اور کھانے کیلئے وقفہ ہوگا جبکہ اجتماع کی اختتامی دعا 9اپریل بروز اتوار کو بعدازنماز ظہر ہوگی بعدازاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان اور ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحدمحمود نے بھی اجتماع گاہ میں انتظامات ، سیکورٹی کے متعلق بریفنگ دی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…