ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

بینظیربھٹو کی بہن کی سیاسی میدان میں دھماکہ خیز انٹری

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات میں ایک اورسرپرائزدینے کا فیصلہ کرلیاہے، بے نظیربھٹو کی بہن صنم بھٹو بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں سے خطاب اورلیاری سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں

پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیربھٹوکی بہن صنم بھٹو کو2018 کے انتخابات میں انتخابی معرکے میں اتارنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فی الحال معاملے کوآئندہ انتخابات کے اعلان تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ طے کرلیا گیا ہے کہ صنم بھٹو نہ صرف 2018 کے انتخابی معرکے میں خود حصہ لیں گی بلکہ وہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گی۔ پیپلزپارٹی کے ایک حلقے کی جانب سے تجویز دی گئی کہ صنم بھٹو کوسینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا ممبربنایا جائے ۔ پیپلزپارٹی کے معتبرترین ذرائع کے مطابق صنم بھٹو کولیاری کی نشست سے انتخاب لڑایا جائے گا ۔سابق صدرآصف زرداری کی ہدایت پرفی الحال صنم بھٹو کو پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پرفعال کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیاہے تاہم سابق صدر صنم بھٹو کومیدان سیاست میں عین انتخابات کے موقع پرلاکرملکی سیاست میں ایک نیا سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…