منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’پاکستان میں خواتین کی خرید و فروخت کا معاملہ ‘‘ مجرم خواتین کو کس طرح پھنساتےتھے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خواتین کی خریدوفروخت کامعاملہ گھمبیرہے ٗاگرخواتین کی سمگلنگ نہیں ہورہی تو سنسنی کیوں پھیلائی گئی ؟بعض اندرونی و بیرونی عوامل پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے ایسے معاملات اٹھاتے ہیں ۔

جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عورتوں کی خریدوفروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے سینئر وکیل عاصمہ جہانگیرکو عدالتی معاون مقررکردیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خواتین خریدوفروخت کے معاملے میں پولیس کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ٗاگرخواتین کی اسمگلنگ ہورہی ہے تو یہ انتہائی خطرناک بات ہے، پولیس نے تو کہہ دیا کہ عورتوں کی اسمگلنگ کا کوئی وجود نہیں ٗمگر معاملے میں کچھ آزادانہ رائے بھی سامنے اٰنی چاہیے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے عدالت کو بتایا کہ خواتین کی خریدوفروخت کے کسی گروہ کا کوئی وجود نہیں، ایک شخص مختارکوگرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، راولپنڈی کی رہائشی فرزانہ اور اس کے ساتھی لوگوں کوشادی کا جھانسہ دے کر پھنساتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فرزانہ کی شادی ایک افغان شہری سے کرائی گئی ٗجو اسے معاہدے کی خلاف ورزی پر افغانستان لے گیا ٗفرزانہ کو افغانستان سے مختلف چینل استعمال کرکے واپس لایا جاسکتاہے۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ فرزانہ کوافغانستان سے پاکستان لانے کی کوششیں کی جائیں، عدالت نے عورتوں کی خریدوفروخت سے متعلق خبر شائع کرنے والے صحافی کونوٹس جاری کرکے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…