ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

’’امریکا اور روس آمنے سامنے ‘‘ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)امریکا سمیت پوری مغربی دْنیا شام میں زہریلی گیس کے حالیہ خونریز حملے کے لیے شامی فوج کو موردِ الزام ٹھہرا رہی ہے لیکن روس بدستور اسد حکومت کی فوج کا دفاع کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں شمالی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون نامی علاقے پر کیے جانے والے زہریلی گیس کے حملے کو ہولناک اورناقابلِ بیان‘ قرار دیا ۔ روس نے اس حملے کے لیے شامی فوج کو قصور وار قرار

دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ماسکو حکومت بدستور اسد حکومت کی حمایت کرتی رہے گی۔ اس روسی موقف کے بعد ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان اب تک کے غالباً سب سے بڑے سفارتی تنازعے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکا کا موقف ہے کہ خان شیخون میں بچوں اور خواتین سمیت بہتّر افراد کی موت کا باعث وہ سیرین زہریلی گیس بنی، جو ایک شامی طیارے سے گرائی گئی تھی۔ روس نے ایک ایسی وضاحت کی کہ جس کا مقصد اسد کو بچانا ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…