اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کا پانامہ کیس پر فیصلہ پاک فوج کو قبول ہو گا، خطے میں استحکام چاہتے ہیں، افغانستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکی برطانوی میڈیا سے گفتگو۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس فیصلے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول ہو
گا، پاکستان خطے میں موجود ممالک بھارت، ایران ، افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، بھارت اور افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی قسم کی پراکسی وار پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے برطانوی میڈیا کو آپریشن ردالفساد کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک بھر میں مدارس کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی ہے اور مدرسہ ریفارمز کا عمل جاری ہے۔