جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا سب سے بڑا وعدہ پوراکردیا،آئندہ مالی سال 139 ارب روپے کس کام پر خرچ کئے جائیں گے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال 2017-18 میں شعبہ تعلیم کیلئے 139 ارب روپے مختص کرنے کے حکومتی عزم کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے کے بچوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کامیابی سے گامزن ہے ۔ خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات (کامیابیوں ، چیلنجزاور آئندہ کے لائحہ عمل )کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ نے کہاکہ خاطر خواہ بجٹ کی فراہمی شعبہ تعلیم میں اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے ۔جب سے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے شعبہ تعلیم کے بجٹ میں 128 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کا تعلیمی بجٹ شرح فیصد کے اعتبار سے دیگر چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وزیر تعلیم محمد عاطف خان، سیکرٹری تعلیم ، ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلین ایمبیسی اور یورپی یونین اور ڈی ایف آئی ڈی کے نمائندوں اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔خیبرپختونخوا ایجوکیشن سیکٹر پلان کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تیز رفتار پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخو اکے عوام نے تحریک انصاف کو 2013 میں عوامی خدمت کیلئے مینڈیٹ دیا تھا تاہم جب وہ حکومت میں آئے تو صوبہ بے شمار مسائل سے دوچار تھا جن کی وجہ سے صوبہ تباہی کے دہانے کھڑا تھا۔ دہشت گردی عروج پر تھی ۔ آئی ڈی پیز کی کثیر تعداد کے علاوہ قدرتی آفات نے انفراسٹرکچر تباہ کردیا تھا ۔بنیادی خدمات کی فراہمی کا نظام بہت کمزور تھا ۔ سب سے بڑھ کر سرکاری اداروں اور سماجی خدمات کی فراہمی کیلئے اُن کی استعداد پر سے عوام کا اعتماد اُٹھ چکا تھا ۔تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات مناسب طریقے سے فراہم نہیں کی جارہی تھیں۔

ان حالات میں تحریک انصاف نے عوامی خواہشات اور ضروریات کے مطابق تبدیلی کے عمل کا آغاز کیاجس کا مقصد امن عامہ کی بحالی ، انصاف تک رسائی ، معیاری طبی خدمات کی فراہمی اور سب سے بڑھ کر صوبے کے تمام بچوں کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا تھا ۔ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق ڈیلیور کرنے کے قابل ہو گئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں معیاری طبی خدمات کی فراہمی کا عمل شروع ہے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ شعبہ پولیس میں اصلاحات کے ذریعے وہ محکمہ پولیس میں دہشت کے خاتمے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس اب سکیورٹی اور تحفظ کی علامت بن چکی ہے ۔وہ فخر سے دعویٰ کرتے ہیں کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے بھی دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس نے خیبرپختونخو امیں تعلیمی نظام کو مثبت تبدیلی کے ٹریک پر ڈال دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 35 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کے والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے سرکاری سکولوں میں منتقل کر چکے ہیں۔

یہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ہماری حکومت کی اصلاحات لوگوں کی ضروریات اور توقعات کے عین مطابق ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت کے ایجو کیشن سیکٹر پلان کے مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا میں سرکاری سکول والدین کیلئے سب سے پہلا انتخاب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ اُن کی حکومت شعبہ تعلیم میں درپیش چیلنجز سے بڑے جامع طریقے سے نمٹ رہی ہے اور سرکاری سکولوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔خیبرپختونخوا کے ہر طالب علم کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 28 ہزارسرکاری سکولوں میں سے15 ہزار سے زائد سکولوں میں لیٹرین ، بجلی اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر missing facilities مہیا کی جا چکی ہیں جبکہ باقی ماندہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔۔

وزیراعلیٰ نے ضمانت دی کہ عنقریب خیبرپختونخوا کے کسی بھی سکول میں کوئی بھی بچہ ڈیسک اور کرسی سے محروم نہیں ہو گا۔ تعلیم کے معیار کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو قابل اور محنتی اساتذہ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے صوبے میں میرٹ پر بھرتیوں کا عمل شروع کیا ہے 40 ہزار کے قریب نئے اساتذہ شفاف طریقہ کار کے ذریعے بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ 83 ہزار اساتذہ کو فن تدریس پر تربیت دی جارہی ہے ۔صوبے میں موجود درسی کتب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ 5th Standard تک درسی کتب پر نظر ثانی پہلے سے ہی کی جا چکی ہے جبکہ درجہ پانچ کی ہمہ گیر تشخیص Universal Assessment کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے جس کو مڈل ، ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر بھی متعارف کرایا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…