ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس پاکستان اور طالبان۔۔۔! تصدیق کردی گئی،افغانستان کے بارے میں اہم اعلان

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت کی طرف سے ماسکو اجلاس میں افغان طالبان کو مدعو اور ان کی شرکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے افغانستان کے ساتھ عوامی رابطوں کے فروغ میں وزارت خارجہ کی ناکامی پر تحفظات کا اظہار کردیا،قائمہ کمیٹی نے افغانستان میں پاکستان کے بارے میں موجود منفی تاثر کوزائل کرنے میں وزارت خارجہ کی ناکامی کا بھی نوٹس لیا ہے اور

اس بارے میں وزارت کو اپنی سفارشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ماسکو میں 14اپریل مصالحتی گروپ کے اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے،مسئلے کے پائیدار حل کیلئے روس،چین ایران پاکستان میں ہم آہنگی کو مزید فروغ ملنا چاہیے، حکومت کی طرف سے ماسکو اجلاس میں افغان طالبان کو مدعو اور ان کی شرکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔پاک افغان تعلقات پر بریفنگ کیلئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمیٹی چیئرمین اویس لغاری نے کہا کہ کمیٹی اراکین نے افغانستان میں پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو زائل کرنے کے سلسلے میں وزارت خارجہ کی ناکامی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،افغانستان کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے،اس تاثر کی نفی ہونی چاہیے کہ کسی ملک کا کوئی ادارہ شدت پسندوں کی معاونت کر رہا ہے اراکین پارلیمنٹ واضح ہی کہ کسی بھی ملک کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوناچاہیے،افغانستان میں جماعت الراحرا اور ملافضل گروپ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق اس بارے میں افغانستان کو کارروائی کا کہا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کوئی ملک اپنی کمزوریوں کو

چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی نہ کرے،ماسکو میں مصالحتی گروپ کے اجلاس کے حوالے سے توقع ہے کہ علاقائی ممالک کی ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ رک جائے گا۔وزارت خارجہ نے کمیٹی کو اس بارے میں بھی بریف کیا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح اور ایک سحت ہے،تمام افغانوں کو بلاامتیاز قومی دھارے میں لانا چاہیے،پاک افغان سرحدی انتظام میں مختلف عالمی اداروں نے سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے،سرحد کے قریب آباد قبائل کی آمدورفت کے سلسلے میں نئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا کہ ان قبائل کو کسی بھی دشواری اور مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے کارڈذ جاری کیے جائیں گے۔قائمہ کمیٹی نے افغانستان کے عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے اپنی انہی سفارشات سے آگاہ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…