منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب، ڈی جی خان،

ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کیساتھژالہ باری کا بھی امکان ہے جس کے باعث کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ملک کے بالائی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں تیز ہواؤں /آندھی کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے املاک کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بارکھان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کاکول40، پاراچنار30، بالاکوٹ، پٹن26، مالم جبہ21، کالام، سیدو شریف18، دیر16، چراٹ14، لوئر دیر10، پشاور 10ئیرپورٹ08، سٹی05)، میرکھانی05، دروش، چترال02، بنوں01، مری40، اسلام آباد(زیروپوائنٹ31، سیدپور27، بوکرہ12، گولڑہ08)، راولپنڈی (چکلالہ20، شمس آباد19)، کامرہ19، بہاولنگر03، فیصل آباد،

سیالکوٹ، جھنگ، منگلا، گجرات، قصور، بھکر01، راولاکوٹ38، گڑھی دوپٹہ37، مظفرآباد27، کوٹلی11، استور33، سکردو19، بگروٹ06، چلاس05، بونجی04، ہنزہ03، گلگت02، بارکھان01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں لاڑکانہ 46، دادو 45، سکھر،موہنجوداڑو، شہید بینظیرآباد، تربت، پڈعیدن44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…