لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی غلام حسین نے کہا ہے کہ حکومتی جماعت اس وقت نہایت بری حالت میں ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جماعت میں سے اہم سیاستدان پارٹی کو خیر باد کہنے کے چکروں میں ہیں جبکہ لیگی جیالی ماروی میمن تو
پارٹی چھوڑنے کی مکمل تیاریاںبھی کر چکی ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ماروی کی ملاقاتیں پی پی کے مرکزی رہنمائوں سے ہو چکی ہیں ، اب بس کوئی لمحہ جاتا ہے کہ ان کی پی پی میںشمولیت کی خبر آسکتی ہے ۔