ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا یمن جنگ میں کیا کردار ہوگا؟سعودی عرب میں کتنے پاکستانی فوجی موجود ہیں؟نیوز لیکس کاڈراپ سین،وزیردفاع سب سامنے لے آئے

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ جنرل(ر) راحیل شریف کو اسلامی اتحاد افواج کی سربراہی سنبھالنے کے لئے این او سی خوشی سے جاری کیا ‘ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں ‘ سعودی حکومت نے اتحادی افواج کے معاملے پر خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ ہمیں راحیل شریف کی خدمات چاہئیں‘یمن جنگ میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہو گی‘ فوجی اتحاد پر ایران کے تحفظات دور کریں گے ‘

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ  اس وقت بھی سعودی عرب میں ہمارے 12 سے 13 سو کے قریب فوجی جوان موجود ہیں ‘ تین چار دہائیوں سے سعودی عرب ‘ بحرین اور یو اے ای کے ساتھ فوجی تعلقات ہیں‘ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی‘ پیپلز پارٹی کے ارکان عدالتوں سے رہا ہو رہے ہیں اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے ‘نیوز لیکس کے معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی اس معاملے سے میرا کوئی تعلق ہے ‘نیوز لیکس کا ایشو ختم ہو گیا ہے۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے راحیل شریف کو خوشی سے این او سی دیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں ۔ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف بننے جا رہا ہے۔ اسلامی اتحا دکا ضابطہ کار ابھی طے کیاجائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ سعودی بادشاہ کی جانب سے کہ راحیل شریف کو اتحادی افواج کا سربراہ بنایا جائے مگر اس وقت وہ ابھی پاک فوج کے چیف تھے جس کی وجہ سے انہیں اتحادی افواج کا سربراہ نہیں بنایا جا سکتا تھا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات پر کوئی تحفظات نہیں ہیں ۔ میٹنگ کے ایجنڈے کا عمران خان کو یا آرمی چیف کو پتہ ہو گا۔ وزارت دفاع کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا اب سول ملٹری تعلقات کے متعلق سوال کرنا یا اس کو موضوع بحث بنانا مناسب نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کی ایکسٹینشن کا معاملہ آیا تھا جس پر زرداری صاحب کہتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جنرل کیانی کو توسیع دی تھی۔ یہ توسیع کیانی صاحب کی فرمائش پر دی گئی تھی۔ جنرل راحیل شریف نے کبھی توسیع کی درخواست نہیں دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ ساتھیوں کی رائے تھی کہ جنرل راحیل شریف کو توسیع دینی چاہیے مگر میاں نوازشریف کے توسیع نہ دینے کے معاملے پر کوئی دو رائے نہیں تھی۔ لوڈ شیڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی بہت کم جا رہی تھی تو کسی نے تعریف نہیں کی مگر جب پچھلے 10 دن میں تھوڑا بحران بڑھا تو تمام ٹی وی چینلز اس ایشو کو اچھال کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کے معاملے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی اس معاملے سے میرا کوئی تعلق ہے نیوز لیکس کا ایشو ختم ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ گیلپ سروے میں بتایا گیا کہ پاکستان سے 60 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کو رٹ ایک ایسا ادارہ ہے جس پر سب کو اعتماد ہے ‘ ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے ارکان عدالتوں سے رہا ہو رہے ہیں اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے نعیم الحق کے الزام اس قابل بھی نہیں کہ اس پر بات کی جائے اگر انہیں جنرل کیانی کے انتخابات پر اثر ڈالنے کا شک تھا تو ان کو جوڈیشل کمیشن میں بات کرنی چاہیے تھی۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت پر سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی کل پیداوار 12 ہزار 224 میگا واٹ ‘بجلی کی ضرورت 14ہزار 182 میگا واٹ ہے اور شارٹ فال 1958 میگا واٹ ہے۔ اس بار اپریل میں پہلے سے زیادہ گرمی ہے اور بجلی کی زیادہ ضرورت پڑ رہی ہے ۔ اس عارضی شارٹ فال کو جلدی کور کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر میں 3گھنٹے اور گاؤں میں 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو ۔ جو بل نہیں دیتے ان علاقوں میں بالکل بجلی نہیں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…