اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے مفروضہ کی بنیاد پر تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے،میں پی ٹی آئی کا بدستور کارکن ہوں۔اس سلسلہ میں دستاویزی ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں گے۔منگل کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر
2011 میں پی ٹی آئی سے اختلافات پیدا ہوئے۔آڈیٹر کے مطابق میرے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔میں مسلم لیگ ن سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسروں کو بہتان سے روکنے والا عمران خان آج خود یہ معیوب حرکت کررہا ہے۔ اکبربابر نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا بانی ہوں۔میں کیسے پی ٹی آئی کے خلاف کسی اور جماعت میں جاسکتا ہوں۔عمران خان پٹری سے اترے تو انکے سامنے کہڑا ہوگیا۔عمران خان کو میڈیا پر مناظرہ کا چیلنج کرتا ہوں۔۔



















































