منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے،دستاویزی ثبوت منظر عام پر ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لندن فلیٹ کا منی ٹریل کو جعلی قرار دے دیا اور اس حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہمارے پیش کئے گئے شواہد کو جھوٹا ثابت کر دیں،عمران خان عوام سے دھوکہ دہی اورغلط بیانی کرنا بندکریں،

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نےکہاکہعمران خان1983 سے 2000 تک اپنے اثاثے چھپاتے رہے، عمران خان نے ٹیکس چوری کرکے غریبوں کا خون چوسا، کچھ لوگوں کو وزیر اعظم کے فیتے کاٹنے پر تکلیف ہو رہی ہے، ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کے قریب ہیں،دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پا کے دکھایا، وزیر اعظم نے الیکشن سے پہلے جو اعلانات کیے ان پر عمل کر رہے ہیں۔وہ منگل کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لندن فلیٹ کی منی ٹریل کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کر دئیے، اس موقع پر عمران خان کے بیانات کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیرکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ مکمل ثبوت ہیں کہ عمران خان نے اثاثے چھپائے ، ٹیکس چوری کی اور کالا دھن سفید کرنے کے قانون کااستعمال کر کے یہ پیسے سفید کیسے ، 2013میں جو ٹیکس ایمنسٹی سکیم آئی اس کے ذریعے عمران خان نے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے درخواست دی ۔1983سے لیکر 2000تک عمران خان نے اپنے اثاثے چھپاتے رہے ، فلیٹ والے واقعے سے پوری قوم عمران خان کی اصلیت جان چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکس چوری کر کے غریبوں کا خون چوسا، عمران خان عوام سے غلط بیانی اور دھوکہ دہی بند کریں ، عمران خان نے کوئی منی ٹریل نہیں دی ، پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے بیان آپس میں نہیں ملتے ، عمران خان کے فلیٹ فروخت کی رسیدں اور عمران خان کی اس سے متعلق وضاحت میں مطابقت نہیں ، نعیم الحق کہتے ہیں کہ فلیٹ بیچ کر رقم حبیب بینک کے ذریعے ملک میں لائی گئی ، 300کنال کے گھر میں رہنے والے عمران خان کے منہ سے غریبوں کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہون کہ میرے پیش کئے گئے کسی ایک ڈاکومنٹ کو بھی غلط ثابت کردیں ، باورچی کے نام پر کالا دھن بنانے والے جہانگیر ترین کس منہ سے ایمانداری کی بات کرتے ہیں ، تحریک انصاف کی حقیقت قوم کو بتانا ضروری سمجھتے ہیں ، عوام کو ان کا اصلی چہرہ ثبوت کے ساتھ دکھائیں گے ۔

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف نے حقائق چھپائے اس کے تمام شواہد اور ثبوت پیش کر دیے ہیں ، مسلم لیگ (ن) اپنے منشور پر عمل کر رہی ہے ، دہشت گردی اور توانائی بحران جیسے چیلنجز پر قابو پا کر قوم کو دکھایا ، ہر روزترقیاتی منصوبوں کے فیتے کٹ رہے ہیں ، وعدوں کی تکمیل کے قریب ہیں ،وزیر اعظم نے الیکشن سے پہلے جو اعلانات کیے ان پر عمل کر رہے ہیں،لوگوں کو وزیر اعظم کے فیتے کاٹنے پر تکلیف ہو رہی ہے، کسی پر بھی الزامات سے پہلے شواہد کا ہونا ضروری ہے ، سیاست میں اوئے کا کلچر کس نے متعارف کرایا سب کو پتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…