منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

شادیوں میں کھانا،نئی پابندی عائد،سخت کارروائی کا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شادی ہالز اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے 15 روز کی حتمی مہلت دیدی، شادی ہالوں میں کھانا صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیاں ہی مہیا کر سکیں گی۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بغیر لائسنس کام کرنے والے شادی ہالوں کو اگلے 15 دن کے اندر لائسنس حاصل کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ لائسنس حاصل نہ کرنے والوں

کو سیل کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ تمام شادی ہالوں کو لائسنس کے حصول کے ساتھ ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اشیا خوردونوش کی تیاری میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ آئل، گھی، مصالحہ جات اور دیگر تمام اشیا استعمال کریں۔ شادی ہالوں میں ایسی کوئی چیزاستعمال نہ کی جائے جو فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ نہ ہو اور جس کے پروڈکشن کی تاریخ اور پتہ واضح نہ ہو۔ ایسے شادی ہال جو خود کھانا تیار نہیں کرتے، وہ صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیوں اور جس کے پروڈکشن کی تاریخ اور پتہ واضح نہ ہو۔ ایسے شادی ہال جو خود کھانا تیار نہیں کرتے، وہ صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیوں سے ہی کھانا تیار کرائیں تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور دیگر اشیا خوردونوش بنانے والے یونٹ استعمال شدہ خوردنی تیل صرف منظور شدہ بائیو ڈیزل بنانے والی کمپنیوں کوہی فروخت کریں۔ استعمال شدہ خوردنی تیل کسی بھی اور مقصد کے لیے فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے استعمال شدہ خوردنی تیل کو انسانوں یا جانوروں کے استعمال کی کسی بھی چیز کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا نہ صرف لائسنس منسوخ کیا جائے گا بلکہ ان کو آئندہ کسی بھی قسم کا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…