اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم کاموں میں اتنے الجھ جاتے ہیں کہ ہمیں اپنی صحت کو وقت دینے کا خیال ہی نہیں آتااور بعض اوقات انتہائی معمولی بیماری صرف ہماری لاپرواہی کی وجہ سے موذی مرض بن جاتی ہے ان میں سے ایک ہے پاؤں میں سوجن ہو جا نا جو کہ انتہائی تکلیف کا باعث بنتی ہے جسے بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔اگر آپ کے خون کی گردش ٹانگوں کی جانب ٹھیک نہ رہے تو اکثر پاؤں کی سوجن، سْن ہوجانایا درد کی شکایت
ہوجاتی ہے اور اس سے دوسرے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ایسے مسئلے کے لئے شاہ بلوط کا پھل (Horse chestnut )کا استعمال کریں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں سوجن کو کم کرتے ہیں۔240افراد پر تین ماہ تک کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پھل جسم میں سوجن کم کرتا ہے۔پاؤں میں سوجن اس وقت پیدا ہونا شروع ہوتی ہے جب ہمارا دل صحیح طریقے سے خون کو پمپ نہیں کرتا۔