اسلام آباد (آن لائن) مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے کرنے کے سیا سی دعو و ں پر عمل درآ مد نہ کیے جا نے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔ پیر کے روز شہری میاں زاہد غنی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013 کے عام انتخابات سے
قبل انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے مختلف انتخابی جلسوں میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 سے 18 ہزار روپے ہو گی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا تھا کہ وہ مزدوروں کی تنخواہ 15 ہزار روپے کریں گے ان کو خیبرپختونخوا میں حکومت ملی لیکن چار سال ہونے کے باوجود اس اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی پوائنٹس سکورنگ کے لئے عمران خان کے جلسے کے تین دن بعد پاکستان مسلم (ن)کے راہنما نواز شریف نیکہا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار نہیں بلکہ 18 ہزار روپے ہو نے چا ہیے ۔ مرکز میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت بننے کے باوجو د موجودہ حکومت چار بجٹ پیش کر چکی ہے لیکن تاحال وزیر اعظم نواز شریف اپنے اس وعدے پر عملدرآمد نہیں کرا سکے ۔



















































