اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے کارگو جہاز کو بحری قزاقوں نے اغواء کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا کارگو جہاز دبئی سے یمن جاتے ہوئے اغواء کیا گیا ہے ۔ اغوا ہونے والے کارگو جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار تھے۔اغوا کئے گئے جہاز کے کپتان نے
دبئی میں بھاتی حکام کو واقعے آگاہ کردیا ہے ۔ بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بھارتی جہاز اور اس کے عملے کی بازیابی کیلئے بھارتی نیوی متحرک ہو چکی ہے ، نیوی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز اور عملے کی بازیابی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔