مدھیہ پردیش(این این آئی) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھدائی کرتے ہوئے نظر آئے جس کی تصاویر اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔اکشے کمار مداحوں نے اپنے اسٹار کی کھدائی کرتی تصاویر کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے لیکن یہ کام اکشے نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے کیا ہے۔ اکشے کمار نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گڑھے کھود کر2 باتھ روم کی بنیاد رکھی ہے جب کہ اس موقع پر ان کے
ہمراہ ریاستی وزیر بھی موجود تھے۔ اکشے کمار نے کھدائی کا یہ کام اپنی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کی تشہیری مہم کے لیے کیا۔اکشے کمارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکھدائی کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں جس پر مداحوں نے ان کی کوششوں کو خوب سراہا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ بھارت کی صفائی مہم ’’سواچ بھارت ابھیان‘‘ کے سلسلے میں بنائی گئی ہے جو رواں سال 11 اگست کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی-