پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

’’اللہ جب ہدایت دیدے ‘‘ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار نے گلوکاری چھوڑ دی

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ اپنے پیغام میں معروف سنگر بلال سعید کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے اور ان کا فیصلہ یہ ہے کہ سنگنگ کو خیرباد کہہ دیا جائے۔ بلال سعید نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2011ء میں کیا۔

وہ اپنے کیرئیر کے دوران کئی مشہور گانے گا چکے ہیں۔ بلال سعید اپنی گائیکی کی بدولت دنیا بھر میں بے حد مشہور ہوئے اور انہوں نے بے شمار اعزازات بھی اپنے نام کئے۔بلال سعید کا پہلا البم ٹویلو 2011ء میں ریلیز ہوا جس نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ اس البم کو پنجابی میوزک ایوارڈ میں بیسٹ پوپ ووکلسٹ کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد بلال سعید کے کیرئیر میں اہم موڑ آیا جب 2012ء میں ان کے ریلیز ہونے والے البم ماہی ماہی نے دنیا بھر میں ان کی بطور پوپ سنگر شناخت کرائی۔ بلال سعید کا گانا خیر منگدی 2014ء میں لکس سٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 2015ء میں پاکستانی میوزک اینڈ میڈیا ایوارڈ بھی وصول کیا۔ ان کا گانا خیر منگدی کرن جوہر کی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں بھی شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…