ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بشار الاسد ایران کو پیٹھ دکھا کر روس کے ساتھ کیا کریگا؟ ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ کے زیر انتظام سیاسی اور بین الاقوامی مطالعوں کے مرکز میں تزویراتی امور کے سربراہ مصطفی زہرانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس شام میں جاری جنگ سے نکلنے کی حکمت عملی نہیں ہے۔ بشار الاسد ایران کو پیٹھ دکھا کر روس کے ساتھ رہے گا اس وجہ سے کہ ماسکو امریکا کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زہرانی نے کہا کہ یقیناًشام اس کے

ساتھ ہوگا جو بشار الاسد کو برقرار رکھ سکے اور اس مساوات میں بشار کے لیے روس کی سپورٹ زیادہ ہے۔ اگرچہ ایران نے میدانی لڑائی میں زیادہ بڑا کردار ادا کیا ہے تاہم فضائی کارروائی اور روس کو حاصل بین الاقوامی فوقیت کے سبب بشار تہران کے مقابلے میں ماسکو سے زیادہ قریب ہوگا۔تزویراتی امور کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم اس امید میں تھے کہ شام میں مختصر جنگ ہوگی اور دمشن کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہم جلد اس معرکے کو ختم کر سکتے ہیں۔ شام میں داخل ہونے والے اکثر ممالک پر امید تھے اور انہوں نے نکلنے کی صورت نہیں سوچی جن میں ایران اور ترکی شامل ہیں۔ البتہ روس کے پاس جنگ سے نکلنے کی حکمت عملی ہے کیوں کہ اس نے اپنا کردار فضائی کارروائیوں تک محدود رکھا۔زہرانی نے واضح کیا کہ نیوکلیئر منصوبے نے ایران کو خطے میں امن کے لیے خطرہ بنا دیا تھا اور اس وقت حجت نیوکلیئر سرگرمیاں تھیں۔ تاہم نیوکلیئر معاہدہ طے ہونے کے بعد خطے میں ایران کے کردار کے سوا کوئی حجت باقی نہیں رہی جس مین خاص طور پر شام ، عراق اور یمن میں ایران کا کردار شامل ہے۔ایرانی سفارت کار کے مطابق اگر ہیلری کلنٹن بھی امریکا کی صدر ہوتیں تو وہ ایران کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دینے کی پالیسی پر ہی گامزن ہوتیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے سبب یہ معاملہ کافی تیز ہوگیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تہران پر

لازم ہے کہ شام کے بحران سے نکلنے کا حل تلاش کرے قبل اس کے کہ وقت گزر جائے بالخصوص جب کہ خطے کے ممالک ایرانی مداخلتوں کے حوالے سے اب زیادہ جان کاری حاصل کر چکے ہیں۔ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ روس نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور اب وہ شام کے معاملے کے حوالے سے امریکا اور یہاں تک کہ اسرائیل کے ساتھ ڈیل کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…