بیجنگ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چین کی ون بیلٹ اور ون روڈ پروجیکٹ قرارداد کی منظوری دے دی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بیجنگ کے ویڑن سے خطے میں معاشی ترقی اور استحکام آئیگا۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی۔قرارداد میں چین کے ون بیلٹ اور ون روڈ پروجیکٹ خطے کو ملانے والے راستوں سلک روڈ، اکنامک بیلٹ اور اکیسویں
صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کی بھی منظوری دی گئی۔ چین کیون بیلٹ اور ون روڈ پروجیکٹ میں سی پیک سمیت بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار پروجیکٹ اور ترکمانستان،پاکستان، افغانستان، بھارت گیس پائپ لائن، سینٹرل ساؤتھ ایشیا ٹرانسمیشن پروجیکٹ اورخطے کے دیگر پروجیکٹس کا بھی ذکر ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایک تقریب کے دوران خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے چین کیون بیلٹ اور ون روڈ پروجیکٹ قرارداد کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے میں خوش حالی آئیگی۔