پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

یورپی ملک میں دِل دہلادینے والا واقعہ،پناہ نہ ملنے پر نوجوان نے خودکوآگ لگالی

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

ایتھنز/انقرہ (آئی این پی)یونان میں پناہ نہ ملنے پر مایوس ہوکر شامی شہری نے خود سوزی کرلی۔یونان اور عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان میں پناہ کے متلاشی ایک شامی شہری نے پناہ نہ ملنے پر مایوسی کے عالم میں خود سوزی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں

اس کا 90 فی صد جسم جھلس گیا ہے۔یہ المناک واقعہ ترکی کے ازمیر شہر کے بالمقابل یونانی جزیرہ خیوس میں پیش آیا۔ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی ایک فوٹیج میں ایک شخص کو خود کو آگ لگاتے دکھایا گیا ہے۔ خود سوزی کرنے والے شخص نے اپنے جسم پر تیل چھڑکا اور پھر سگریٹ سلگا کر اسے آگ لگا دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق خود سوزی کرنے والے شخص کا تعلق شام سے ہے۔ 29 سالہ پناہ گزین شہری کا کہنا ہے کہ وہ یونان میں پناہ لینے کے لیے آیا ہے مگر حکام نے اسے پناہ دینے کے بجائے بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور واپس شام بھیجنے کی دھمکی دی جس کے ردعمل میں اس نے خود سوزی کا انتہائی خطرناک قدم اٹھایا ہے۔خود سوزی کرنے والے شہری کو بچانے کے لیے دو پولیس اہلکاروں نے بھرپور کوشش کی۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار کا ایک ہاتھ اور چہرہ بھی جھلس گیا۔ پولیس اہلکار کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یونانی خبر رساں ادارےANA کے مطابق خود سوزی کرنے والے شخص کا 90 فی صد جسم جھلس چکا ہے۔ اسے جزیرہ خیوس کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے مگر اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…